راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی
نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے
فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح
وبہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا
نصب العین ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے
گا۔ دھرنے والے دیکھتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے نکل جائے گا۔ان خیالات
کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں، پارلیمانی سیکرٹریز چوہدری سرفرازافضل
اورعاطف خان مزاری کی قیادت میں آئے راجن پور کے مختلف وفود سے ملاقات کے
دوران کیا ۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست کرنے
والوں کو نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیے۔18کروڑ عوام خدمت کے سفر اورترقی کے
راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔عوام ان کا احتساب کرنے کوتیار
ہیں۔مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی
ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے ۔نواز شریف شرافت
کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کرکے
دکھائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment