راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،چھاؤنی روڈ پر 3 مسلح افراد نے نوجوان سے
موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی ماردی نوجوان زخمی حالت میں
ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق حسنین تگہ چوک الہ آباد کی جانب
آرہا تھا کہ ڈاکٹر طارق کھوکھر کی نجی ہسپتال کے سامنے ہنڈا 125 پرسوار تین
مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر نوجوان سے اُس کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش
کی نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان
زخمی ہوگیا جسے ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرادیا گیا تاہم
ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ ایک ہی
تعداد میں مسلح افراد کی راجن پور شہر میں موٹر سائیکل چھیننے کی ایک ہفتہ
کے دَوران یہ چوتھی واردات ہے دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی
اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے ڈسٹر کٹ ہسپتال میں زخمی نوجوان کی
عیادت کی اُنہوں نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان ضرور کیفرکردار تک
پہنچائے جائیں گے ۔
0 comments:
Post a Comment