راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پولیٹیکل
اسسٹنٹ اور اے سی راجن پور نے پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا اور اس دوران
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو 29ہزار500روپے جرمانہ کیا ۔ انہوں نے
کہا کہن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی کر
دی گئی ہے۔ جو زیادہ کرایہ لے گا اس کو جرمانہ کے ساتھ گاڑی بھی بند کر دی
جا ئے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ حد سے زیادہ
رفتار پر نہ چلائیں اور کرایہ زیادہ چارج نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت
عوام کی فائدہ دینے کے لیئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی
بنیاد پر چیکنگ کی جار ہی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment