راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقامی ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان
دریشک نے ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے حکومت پنجاب ضلع
راجن پور کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے اور موجودہ ضلعی انتظامیہ نے
ضلع راجن پور میں ترقیاتی کام کرا کر اسے ترقی یافتہ اضلا ع کے برابر کر
دیاہے۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، ڈی پی او ، اے ڈی سی ، ای ڈی
اوز ، ڈی او ز اور ایم پی ایز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی
سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور میں تمام ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی اور
مسائل بارے آگاہ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 208منصوبوں کے لیئے 60کروڑ روپے کی
لاگت سے سکیموں پر کام جاری ہے۔ ان میں سے کچھ مکمل ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے
تبایا کہ 191مسنگ فیسی لیٹیز کی سکیموں میں133سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔
قبرستانوں ،عید گاہوں اور جنازہ گاہوں کے 14منصوبوں سے 13مکمل ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا ضلع کی ترقی میں کو کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے ۔
0 comments:
Post a Comment