راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں ترکی ماڈل
ویلجز کے مکانات کی قرعہ اندازی جلد ہو گی سیلاب متاثرین کو شفاف قرعہ
اندازی کے ذریعے میرٹ پر مکانات الاٹ کئے جائیں گے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر
راجن پور چوہدری محمد مختار نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ
اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اُن کا مزید کہنا
تھا کہ یہ مکانات ایسے متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے جن کے مکانات سیلاب
میں بہہ چکے تھے اور حکومت کی جانب سے تاحال وہ امداد سے محروم رہے ہیں اُن
کا کہنا تھا کہ سکھانیوالا اور کوٹلہ اندرون روڈز پر برادر ملک ترکی کی
جانب سے دو الگ الگ ماڈل ویلجز تعمیر کئے گئے ہیں ہر ماڈل ویلجز میں مکانات
کی تعداد 350 ہے جبکہ ان ماڈل ویلجز میں ڈسپنسری ،مسجد ،شاپس اور کیٹل
شیڈز بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment