Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 December 2014

راجن پور بااثر زمیندار نے حواکی بیٹی کی عزت تار تار کر دی چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بشریٰ بی بی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بااثر زمیندار نے حواکی بیٹی کی عزت تار تار کر دی چار روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے دور متاثرہ خاتون بشریٰ بی بی تفصیلات کا مطابق کوٹلہ گانموں کی رہائشی بشریٰ بی بی ذوجہ رفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ صدیق دریشک جو کہ بااثرزمیندار اور سابق ایم پی اے امان اللہ دریشک کا بیٹا ہے اورناصر ولد بلال سمیت تین نامعلوم افراد کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغواکیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں چار روز تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مزید انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی اور قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں بشریٰ بی بی نے ماڈل تھا نہ سٹی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزمان سے تحفظ کی اپیل کی جس پر مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 496A/376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال ملزمان قانون کی گرفت سے دورہیں متاثرہ خاتون نے تحفظ اور اعلیٰ حکام سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہون نے مزید کہا کہ اگر مجھے انصاف ناملا تو میں ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔ایس ایچ او ما ڈل تھا نہ سٹی کے مطا بق مقدمہ درج کر کے تفتش شر وع کر دی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers