Feature Top (Full Width)

Wednesday, 3 December 2014

مذہبی شخصیات کا قتل تشویش ناک ہے مولانا علی محمد

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مذہبی شخصیات کا قتل تشویش ناک ہے ریاست ناکام نظر آتی ہے ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار تحریک ختم نبوت و جمیعت علماء پاکستان ف کے ضلعی امیر مولانا علی محمد نے ڈاکٹر خالد سومروکے بہیمانہ قتل پر ایک مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ان کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں پروفیسر نذیر احمد سکھانی،صدر ڈسٹرکٹ با ر راجن پور رفیع پچاڑ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر سردار علاؤ الدین خان مزاری،پروفیسر شکیل پتافی،جلیل احمد خان،اصغر جلبانی سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم ڈاکٹر خالد سومرو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی ۔مولانا علی محمد نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی شخصیات کے قتل کا سلسلہ رکا نہیں ہے راجن پور جیسے دور افتادہ ضلع میں بھی ڈاکٹر اظہر سرائی کو قتل کیا جا چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کا گرفتار نہ کیا گیا تو کوئی بھی لائحہ عمل دے سکتے ہیں ۔اور ملک انارکی کا شکار ہو سکتا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers