Feature Top (Full Width)

Tuesday, 2 December 2014

راجن پور 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے۔ سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کریں ۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیئے تمام مکاتب فکر کے لوگ قومی فریضہ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مہم کو کامیاب کریں ، کوئی بچہ رہ نہ جائے۔ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کوپورا کریں ۔ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے 8دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی جس میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،ای ڈی او صحت، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او لیبر ،ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا یہ تین روزہ مہم8دسمبر سے شروع ہو گی جس میں 969 ٹیمیں کام کریں گی ۔ موبائل ٹیمیں 828،زونل سپر وائزر47،ایریا انچارج168،فکسڈ65 اور ٹرانسپورٹ86 ٹیمیں شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے پولیو کے سلسلے میں سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں ۔ اگر کو ئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دی جا ئے ۔۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ٹیموں کو چیک کریں اور ان کی نگرانی کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers