Feature Top (Full Width)

Tuesday, 2 December 2014

حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول کریں گے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی غازی امان اللہ

 راجن پور ۔(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دوکاندار اور تاجر اشیا کے ریٹ کم کر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے ٹرانسپورٹر بھی اپنے کرایوں میں کمی کر کے مسافروں کو فائدہ دیں ۔ جو لوگ حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول کریں گے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ۔ اے سی راجن پور چوہدری مختار ، اے سی جام پور عبدالروف ، ای ڈی او زراعت ، ای اے ڈی اے اطہر جمیل ،مارکیٹ کمیٹی افسران ،ڈی او انڈسٹری رشید ، ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری ،صدر انجمن تاجران علاوالدین مزاری ، آڑھتیوں اور دوکانداروں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ تاجران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، اشیا خورد نوش کو سرکاری ریٹس کے مطابق فروخت کریں ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ سبزی اور پھل فروشوں کو ہدایت کہ وہ عوام کو سستے داموں فروخت کریں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers