راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری ،ڈی او سوشل ویلفیئر
شازیہ نواز اور محمد ہارون اور دیگر نے بچوں میں آئیوڈین کی کمی کے بارے
میں منعقدہ سیمینار سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں آئیوڈین
کی کمی بچوں میں پائی جاتی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں میں آئیوڈین ملا
نمک استعمال کریں تاکہ مختلف بیماریوں جن میں گلہڑ، دماغی کمزوری اور جسم
پر مختلف دھبے ظاہر ہونا شامل ہے سے بچا جا سکے۔ ای ڈی او صحت نے کہا
آئیوڈین کی زیادتی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ صرف اس کی کمی ہی بیماریوں
کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سبزیاں استعمال کرنے سے آئیوڈین
کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment