Feature Top (Full Width)

Saturday, 6 December 2014

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ کے والد چوہدری محمد عباس کی رسم قل ریلوے گراؤنڈ راجن پور میں ادا کی گئی عبدالحمید شاکر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ کے والد چوہدری محمد عباس کی رسم قل ریلوے گراؤنڈ راجن پور میں ادا کی گئی ۔تقریب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون پر چوہدری سرور عباس سے اظہار تعزیت کیا تقریب میں جسٹس حبیب اللہ شاکر ،سردار اختر خان گورچانی،نواب زادہ افتخار احمد،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ،وقاص خان گورچانی ،عاشق بلوچ صدر پی پی پی مظفر گڑھ،شبلی شب خیز،سید عاشق رسول شاہ بخاری،سید غلام رضا بخاری،شکیل خان بلوچ،عبدالحمید شاکر سابق صدر پریس کلب،خواجہ غلام فرید کوریجہ،امجد عباسی،ملک مرید بکھر،شبیر لاشاری،خواجہ کلیم الدین کوریجہ سمیت پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویثرنل کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خانکی سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھیں خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مرحوم چوہدری محمد عباس کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔علاوہ ازیں چوہدری محمد عباس کی وفات پر پیپلز پارٹی کے لاہور میں ورکر کنونشن میں بھی خصوصی دعا کرائی گئی تھی اور سابق صدر نے ٹیلی فون کر کے چوہدری سرور عباس سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers