Feature Top (Full Width)

Saturday, 6 December 2014

معذور افراد کی امداد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے غازی امان اللہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ معذور افراد کی امداد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سپیشل بچے توجہ کے مسحق ہیں ان کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ خصوصی کام کر رہی ہے ۔ ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے ۔ ان بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جا ئے ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ یہ تقریب سپیشل ایجوکیشن سکول میں منعقد کی گئی اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ، پرنسپل آصف بشیر، محمد نوید،اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جا ئے۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس نے اور پرنسپل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں خاکے ،ملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں ۔ آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers