راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نشتر گھاٹ سٹیل بوٹ برج کا افتتاح صوبائی
پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف حسین خان مزاری اور ڈی سی او غازی امان اللہ
نے کیا ۔ اس موقع پر سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کہ اس کی تعمیر سے ضلع
راجن پور اور رحیم یار خان دونوں اضلاع کے درمیان آمدو رفت کی سہولیات حاصل
ہو گئی ہیں ۔اور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں باآسانی شریک ہو سکتے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی محنت ہے کہ کروڑوں کی لاگت
سے بننے والا یہ پل آج لاکھوں میں بنایا گیا ہے۔ بیٹ کے علاقے کے لوگوں
اور کاشتکاروں کو بھی اپنی فصلات منڈیوں تک لے جانے کی آسانی ہو گی ۔ کشتیو
ں کا یہ پل لوگوں کی آمدورفت میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ اس موقع پر ڈی سی
او نے کہا کہ تما م پلوں پر پولیس اور دیگر اداروں کی ڈیوٹی لگادی ہے تاکہ
سیکورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ سیلاب
جیسی صورت حال پیدا نہ ہو تو یہ پل اپریل تک چالو رہے گا۔انہوں نے کہا کہ
پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کے لئے پانی کا چھڑ کاؤ اور راستہ کی دیکھ بھال
کے لئے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ اس موقع پر سردار جمیل خان بزدار، مسلم لیگ ن
کے نمائندے ،سرکاری افسران اور معززین موجودتھے۔ آخر میں ملک او ر ضلع کی
ترقی کے لئے دعا کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment