Feature Top (Full Width)

Saturday, 13 December 2014

کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے تعلیم کا ہونا ضروری ہے شازیہ نواز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سماجی تنظیم رہنماء اورپلان پاکستان کے تعاون سے آج ضلعی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء ،صحافی،سماجی تنظیموں کے رہنماء اور معززین نے شرکت کی اجلا س میں خواتین کے حقوق اور کم عمر ی کی شادی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ، سپرٹینڈنٹ دارالامان صباء زہرہ ،امجد فاروق،سماجی تنظیم رہنما ء کے ٹیم لیڈر وقاص احمد ،قاری نورالحسن ،قاری محمود قاسمی ، اور وکلاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔ اور لوگوں کی آگاہی کیلئے زیادہ تردیہاتوں میں پروگرام کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورت بھی معاشرے میں ایک مقام رکھتی ہے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم سب کو ملکر کردار اداکرنا چاہئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers