Feature Top (Full Width)

Saturday, 13 December 2014

جام پو ر میں یہ سہولت صارفین کے لئے نعمت سے کم نہیں محمد افضل کھوکھر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ماڈل بازار کے صوبائی سٹیرنگ کمیٹی کے کنوئنیر پنجاب محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صارفین کو ایک ہی چھت تلے معیاری اور سستی اشیا صرف کے سہولیات فراہم کرنے کے لیئے دنیا کے جدید ترین ماڈل بازار قائم کیئے ہیں ۔ جام پو ر میں یہ سہولت صارفین کے لئے نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بازار میں خواتین اور بچوں کے لئے الگ جگہ ہو گی اور لوگ پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام پور ماڈل بازار کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ 2کروڑ71لاکھ روپے کی لاگت سے 131دکانیں بنائی گئی ہیں اور یہاں پر فوڈ سٹریٹ ، جوائے لینڈ تعمیر کیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مد ت میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اس میں ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا ہے ۔ اور ایمانداری سے کام کیا ہے ۔ اس موقع پر اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ڈی ایم او عبدالروف مغل ،مسلم لیگ ن کے راہنما اور مقامی ایم این اے معززین نے شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers