راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورماڈل تھانہ سٹی کے حد دو دبئی کالونی میں
پسند کی شادی کر نے پر بھائی نے حاملہ بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل
کر دیا ۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق
میانوالی کے علاقہ آلو والی کے رہائشی بلال نا می شخص نے صورت بی بی نامی
خاتون سے کورٹ میرج کی ،اور راجن پور کی دوبئی کالونی میں رہائش پذیر ہو
گئے گز شتہ روز لڑکی کے بھائی ستار اور کزن صدیق نے فائرنگ کر کے اپنی 9ماہ
کی حاملہ بہن صورت اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے نتیجے میں
دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ
مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور پہنچا دی اور مقدمہ درج کر لیا ہے ایس
ایچ او مجا ہد حسین بر مانی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں
تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہو ں گے ۔
0 comments:
Post a Comment