Feature Top (Full Width)

Tuesday, 2 December 2014

قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے محمد آصف رشید

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور قومیں ترقی کر پاتی ہیں ۔پاکستان اسلامی ملک ہے اس کا اسلامی تشخص ہر حالت میں قائم رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار محمد آصف رشید ڈی ایس پی راجن پور نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل در پیش ہیں جنہیں ایک چیلنج کے طور پر قبول کر کے ہم زندہ رہ سکتے ہیں وسائل کم ہیں لیکن اہمیت جذبوں کی ہے جس سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ راجن پور میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہیں اور کریمنل کے خلاف پولیس کو کامیابیاں مل رہی ہیں ۔راجن پور کے کچے کے علاقے ماضی میں کریمنل کیلئے بہت محفوظ پناہ گاہ تھے جس کا اپریشن کے بعد قلع قمع کر دیا گیا اور وہاں پولیس کی چوکیاں قائم کر کے بھاری نفری تعینات کی گئی تاہم بین الاضلاحی گروہ راجن پور میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کاروائی میں پولیس کو کامیابی ملی ہے اور گینگ کے افراد گرفتار کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے قانون کی حکمرانی قائم کرینگے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers