راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ
راجن پور ارشاد فرید بھٹہ نے کہا ہے کہ وسائل اور مسائل میں عدم توازن کی
وجہ سے پاکستانی معاشرہ مسائل میں اُلجھا ہوا ہے آبادی میں اضافہ کے تناسب
سے وسائل میں اضافہ ناگذیر ہے آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کے لئے
مل کر شعور بیدار کر ناہو گا حکومتِ پنجاب کے فیملی پلاننگ ویک کے موقع پر
’’واک ‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین قاری محمود
احمدقاسمی،مولانا منظور احمد نعمانی ،قاری نور الحسن رحیمی ،سابق صدر بار
نصراللہ قریشی ایڈووکیٹ ودیگر کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں غربت کی
بڑی وجہ بھی بڑھتی آبادی کو کنٹرول نہ کرنا ہے اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی
پیدائش میں مناسب وقفہ سے ہی بچوں کی پرورش بہتر انداز سے کی جاسکتی ہے قبل
ازیں بہبود آبادی کے دفتر سے درہ مچھی والا تک واک منعقد کی گئی جسمیں
بہبود آبادی ،محکمہ صحت کے مردوخواتین ملازمین ،سماجی تنظیموں کے نمائندگان
اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
0 comments:
Post a Comment