راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جشن عید میلادالنبیﷺ ضلع راجن پور میں شا ن شایان
طریقے سے منایا جا ئے گا۔ اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے ۔
سرکاری عمارت کوسجایا جا ئے اور چراغاں کیا جا ئے۔ ان خیالات کا اظہار اے
ڈی سی محمد ارشد گوپانگ نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی نمائندگی کرتے ہو ئے
اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔
اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام ، معززین ،انجمن تاجران کے
نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی نے ٹی ایم او کو
ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں کو فوری طورپر صاف ستھرا کیا جائے اور حسب
روایت یہ پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجن پور میں عیدمیلاد النبیﷺ کی
تقریب منعقد ہو گی ۔ بعد میں جیل کے قیدیوں میں مٹھائی اور ہسپتال میں
مریضوں میں پھل تقسیم کئے جا ئیں گے ۔ ا س موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تمام
مکاتب فکر کے شہری ملک دشمن عناصر پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکو ک شخص نظر
آئے تو پولیس کو اطلاع دی جا ئے ۔ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
عیدمیلادالنبی ﷺپہلے سے زیادہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا ئے گا۔ اجلاس
میں مرکز ی نعت کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ 12ربیع الاول کو میونسپل کمیٹی کے
سبزہ زار میں 25ویں محفل نعت منعقد ہو گی ۔ آخر میں مولانا سیف الرحمن
درخواستی نے دعا کر ائی ۔بعد ازاں اے ڈی سی ترکش ماڈل ویلیج کے حوالے سے
بھی اجلاس کی صدارت کی
0 comments:
Post a Comment