Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

عمران خان سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کریں ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عمران خان سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کریں انہوں نے اب تک جتنے الزامات لگائے ہیں کسی ایک کو بھی ثابت نہیں کر سکے ان کی سرگرمیاں دہشت گردوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں پاک فوج نے ان کی کمر توڑ دی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر دنیا کو جو پیغام دیا ہے اس سے ملک و قوم کے وقار میں اضافہ ہوا ہے شریف برادران کی قیادت میں پاکستان جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا اور اسے ناقابل تسخیر بنائیں گئے بہت ہی کم وقت میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی اس حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں انشاء اللہ قوم اب صرف خوشخبریاں ہی سنے گی۔ مہنگائی کو مانیٹر کرنے کیلئے حکومتی اقدامات بہت موثر ثابت ہوئے ہیں ۔اب حکومت کی توجہ توانائی بحران پر ہی مرکوز ہے کیونکہ اس کیلئے وقت درکار ہے مسلم لیگ کی حکومت کے اس دور میں ہمیشہ کیلئے اس مسلۂ کو ختم کرنے کا قابل فخر کارنامہ انجام دیا جائے گا ۔عمران خان کی اجتجاجی تحریک کے سبب قوم کی مشکلات میں اضافہ ہوا ورنہ توانائی بحران کی شدت کم ہو جاتی انہوں نے کہا کہ عرس فرید ؒ پر صرف عوامی مفادات کو ہی عزیز رکھ کر اقدامات کئے گئے ہیں ۔سیکورٹی کے اقدامات کو کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہونے دیں گئے حکومت کے نزدیک انسانی جان سب سے قیمتی ہے اس کا ہر قیمت پر تحفظ ہو گا۔اس موقع پر سردار محمد یوسف خان دریشک،سردار ثناء اللہ خان دریشک،محمد اکرم دریشک نائب صدر راجن پور بار،چوہدری محمد یوسف،چوہدری محمد ارشد باجوہ،شاہنواز ایڈووکیٹ ،خادم حسین دریشک،فیاض حسین کورائی ایڈووکیٹ،سلیم افغان ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers