Feature Top (Full Width)

Monday, 26 January 2015

ر حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آج سے کوٹ مٹھن میں آغاز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ممتاز صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آج سے کوٹ مٹھن میں آغاز ۔ قومی خواجہ فرید کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آج پہنچیں گے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔ تفصیلات کے مطابق بر صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و اولیاء اللہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کوٹ مٹھن شریف میں آج 26 جنوری سے شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں دربار اجمیر شریف انڈیا سمیت ملک اور بیرون ملک سے علماء مشائخ و زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جماعت فریدیہ کے زیر اہتمام قومی خواجہ فرید کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے و پاکستان عوامی تحریک کے سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قومی خواجہ فرید کانفرنس میں پہنچ رہے ہیں جبکہ بعد نماز عصر پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ قومی خواجہ فرید کانفرنس میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ، مجلس وحدت المسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک ہونگے ۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس نے عرس فرید کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers