Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

راجن پور 6 ماہ سے 10 سال تک کے 5لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈ ی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا کہ 6 ماہ سے 10 سال تک کے 5لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس مہم کو قومی ذمہ داری کے ساتھ چلایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی جانفشانی اور محنت کے ساتھ بچوں کو خسر ہ سے محفوظ کرنے کے لئے ویکیسی نیشن کریں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے کسی رعایت کے مستحقق نہ ہوں گے ۔ ای ڈی او صحت نے کہا کہ یہ مہم 26جنوری سے 9فروری تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کا ٹارگٹ5لاکھ88ہزار بچے ہیں ۔ا س مہم میں ٹیمیں جن میں 203موبائل اور40فکس ٹیمیں ہیں ۔ والدین ان ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی ٹیکے ضروری لگوائیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers