Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 January 2015

راجن پور ،چوک الہ آباد پر باؤلے کتے نے مختلف کتوں کو کاٹ لیا ان آوارہ کتوں نے سات شہریوں کو کاٹ لیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،چوک الہ آباد پر باؤلے کتے نے مختلف کتوں کو کاٹ لیا جبکہ ان آوارہ کتوں نے سات شہریوں کو کاٹ لیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں متاثرین کا علاج جاری ہے متاثرین کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ راجن پور شہر میں آوارہ کتوں کے غول پھر رہے ہیں جس سے بچے ،خواتین اور شہری غیر محفوظ ہیں آوارہ کتے سارا سارا دن مارکیٹوں میں شہریوں کو کاٹنے کے لئے چھپے رہتے ہیں ورثاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو میں کتے کاٹے کی ویکسین بھی نایاب ہیں اُن کا الزام عائد کرنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ویکسین باہر سے خرید کرنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ کتے کاٹے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے آج کتے کاٹے کے لائے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی بلکہ ان کی ویکسنیشن بھی کی گئی اور سرکاری ہسپتال میں ہی مفت کی گئی ہے ای ڈی او صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی بلدیہ کا کام ہے جس کے لئے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو تحریر کردیا گیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers