Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 January 2015

لوگوں کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کے لئے جدید ماڈل بازار تعمیر کیا گیا ہے ملک سیف الرحمن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لوگوں کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کے لئے جدید ماڈل بازار تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر لوگوں کو ضرورت کی اشیا ء مکمل طور پر فراہم ہوں گی اور لوگوں کے لئے محفوظ جگہ ہوگی۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ماڈل بازار اور ترکش ماڈل ویلیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،تینوں تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی کے علاوہ ٹھیکیدار امان اللہ قریشی موجود تھے۔ ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ترکش ماڈل ویلج اور جام پور ماڈل بازار میں بجلی،صفائی اور دیگر نظاموں کو بہتر بنایا جا ئے اور جلد ہی شفاف طریقے سے الاٹ منٹ کی جا ئے ۔ ڈی سی او نے ایکسین واپڈ ا کو ہدایت کی کہ جلد ماڈل بازار اور ماڈل ویلیج کو بجلی کی سپلائی جاری کر دی جا ئے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے مصالحتی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور فاطمہ جناح پارک کا دورہ کیا ۔ ا س موقع پر ان دفاتر کو نیا فرنیچر ، مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین مولانا علی محمد صدیقی ، سپورٹس افسر فیصل ہمایوں او ر فاطمہ جناح پارک کی چیئر پرسن صبا زہرا کے حوالے کرتے ہو ئے کہا کہ تاکہ لوگوں کے مشکلا ت کو جلد حل کرنے میں آسانی ہو ۔ ڈی سی او نے فاطمہ جناح پارک کی چیئر پرسن صبا زہرا کو کہا کہ یہاں عورتوں کے لیئے خصوصی مواقع پر پروگرام منعقد کرائے جا ئیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers