Feature Top (Full Width)

Thursday, 15 January 2015

راجن پور سکول دوبارہ کھل گئے ہیں لائسنس کے اجراء کے معاملے کو ٹھپ کر دیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سکولوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، پولیو مہم کی طرح ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکے پولیس نے بغیر لائسنس ڈیوٹی دینے والے سکولوں کے گارڈ زدھر لئے ۔ڈی سی او نے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی میٹنگ طلب کر کے اسلحہ لائسنس کیلئے درخواستیں دینے کی ہدایت کی اور فی الفور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا ،سکول کھل گئے مگر لائسنس کے اجراء کے معاملے کو ٹھپ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے ہیں مگر حکومتی ہدایت کے باوجود سیکورٹی کے انتظامات نظر نہیں آئے اکثر سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نظر نہیں آئے اور نہ ہی چار دیواری کو اونچا کیا گیا اس بارے بتایا گیا ہے کہ صرف 20سکولوں کی باؤنڈری والز تعمیر ہو سکی ہیں جبکہ 80فیصد سکولوں میں اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔ضلعی انتظامیہ نے سکول مالکان کے ساتھ میٹنگوں میں جو وعدے کئے ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ان سکولوں کی طرف سے اسلحہ کے اجراء کیلئے دی گئی درخوستوں کو اسلحہ برانچ کی الماریوں میں سجا کر رکھ دیا گیا ہے اور پراسس سست روی کا شکار ہے دوسری طرف پولیس بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کو تیار نظر نہیں آتی سکول کھلنے کے پہلے روز ہی بلا لائسنس ڈیوٹی دینے والے کئی سیکورٹی گارڈز کو پولیس نے پکڑ لیا ۔دیہی علاقوں کے علاوہ شہری سکول بغیر سیکورٹی انتظامات کے کھلے رہے ۔ضلعی انتظامیہ کے ان رویوں کے سبب والدین شدید پریشانی سے دو چار ہیں سکولوں میں طلباء کی حاضری سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے تحت بہت کم رہی ۔سرکاری ۔ایلیمنٹری اور پرائیویٹ سکول اس صورتحال میں دہشت گردی کے آسان ٹارگٹ بن سکتے ہیں ۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے راجن پور میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی اور دیگر معاملات پر عدم توجہہ کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے لیا ہے ۔والدین نے پولیو مہم کے بعد سکولوں کی سیکورٹی کے معاملات پر لاپرواہی برتنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی او تعلیم راجن پور چار روز سے شکار کھیل رہے ہیں ۔والدین کے علاوہ سیاسی سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers