Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

عرس فرید ؒ پر پابندیوں کی وجہ سے خاندان فرید ؒ میں اختلافات بر قرار ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر پابندیوں کی وجہ سے خاندان فرید ؒ میں اختلافات بر قرار ہیں دربار فرید ؒ پر ہونے والی رسومات کی تقاریب میں پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ اور سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ موجود نہیں ہیں ۔دربار کے اندر جب تقریبات شروع ہوتی ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ شاہراہ فرید پر ان پابندیوں کے خلاف اجتجاجی دھرنا دیتے ہیں ۔اس سے عقیدت مندان فرید بھی دو حصوں میں تقسیم نظر آتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے خواجہ غلام فرید کوریجہ کو جو سہولیات فراہم کی تھیں انہیں واپس بھی لے لیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد سہولیات جس میں زائرین کی رہائش کیلئے سرکاری سکول و عمارات تھیں دوبارہ ان کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ان کا خاندان رسومات کی ادائیگی کیلئے تقریبات میں موجود ہیں ۔پہلے روز ان اختلاف کے سبب یہ افواہ پھیل گئی کہ ضلعی انتظامیہ نے سجادہ نشین کو رسومات کی ادائیگی سے روک دیا ہے کیونکہ محکمہ اوقاف پہلے ہی ان کے سجادہ نشین ہونے کا نوٹیفیکشن منسوخ کر دیا تھا ۔اور وہ کئی سالوں سے بغیر نوٹیفیکشن کے رسومات کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔تاہم یہ افواہ ہی ثابت ہوئی انتظامیہ نے ایسی کسی بھی اطلاع کی تصدیق نہ کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers