راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ شازیہ نواز
نے کہا ہے کہ حضوراکرم ﷺاس جہان کے لئے رحمت بن کرآئے آپ ﷺ کی آمد سے
انسانیت کی تکمیل ہوئی آپ کی حیات طیبہ مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے ان
خیالات کا اظہار اُنہوں نے دفتر سوشل ویلفئیر وصنعت زار راجن پور میں محفلِ
میلاد ﷺ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی تشریف
آوری سے ہی دنیا میں اسلام پھیلا قبل ازیں تلاوت کلام پاک کے بعد محفلِ
میلادﷺ میں شریک خواتین نے گلہائے عقیدت پیش کئے محفل میں سوشل ویلفئیر
ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور صنعت زار کی ٹرینرز ،ملازمین اور طالبات کی کثیر
تعداد شریک ہوئی ۔
0 comments:
Post a Comment