Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 January 2015

کمپیوٹر کے جدید دور کی اہمیت سے انکار نہیں ہےبشیر احمد خان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان بشیر احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کے عمل کا بائیکاٹ جاری رکھا جائیگاحکومت پنجاب زمینداروں کے وسیع تر مفاد کے لئے یونین کے مطالبات فوری تسلیم کرے ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کی تکمیل کے بعد اس کا اختیار عملہ ریونیو کو دینے سے زمینداروں اور شہریوں کی مشکلات حل ہوں گی یہ بات اُنہوں نے انجمن پٹواریان کے اہم اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کے جدید دور کی اہمیت سے انکار نہیں ہے مگر ریکارڈ کمپیوٹر کرنے کے بعد دیگر لوگوں کے حوالے کرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اس سے بہتر ہے کہ حکومت ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بعد عملہ ریونیو کے حوالے کردے جبکہ حکومتی ریوینو واجبات کی وصولی میں بھی عملہ ریونیو کے حصص مقرر کئے جائیں جس سے حکومتی محاصل کی وصولی میں کئی گناء اضافہ ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers