Feature Top (Full Width)

Monday, 12 January 2015

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خواجہ محمد شفیق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مرکزی چیئر مین انجمن تاجران پاکستان خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکمران تاجروں پر ٹیکسز کے مظالم ڈھانا بند کردیں ورنہ تاجر پورا پاکستان بند کردیں گے تاجر اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم رکھیں ضلع راجن پور میں تاجران باڈی کو مزید فعال کر نے کے لئے آزاد انتخابات کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راجن پور میں تاجروں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ تقریب ضیاء شہید روڈ پر منعقد کی گئی اس تقریب کا اہتمام سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران عبدالرشید ساجد ،ضلعی چیئر مین انجینئر شاہد قریشی ،ضلعی سینئر نائب صدر میاں ریاض ثاقب نے کیا تھا اس تقریب میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب محمدارشد باجوہ بھی شریک ہوئے تقریب میں جام پور ،داجل ،محمد پور دیوان ،فاضل پور ،حاجی پور ،کوٹ مٹھن ،راجن پور،روجہان اور عمرکوٹ سے تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک آصف جکھڑ نے انجام دیئے مقررین ،حاجی نادر شہزادصدر صرافہ بازار،سمیع اللہ گبول صدر اندرون بازار،ملک محمدیوسف سٹی صدر جام پور ،میاں سیف اللہ خواجہ جنرل سیکرٹری ضلع راجن پور،میاں مجاہد عباس ،عبدالغفور قریشی،صدر پریس کلب منصور احمدسنجرانی ودیگر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اب کسی عناصر کا آلہ ء کار نہیں بنے گی تاجروں کے وسیع تر مفاد کے لئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات انتہائی ضروری ہیں اس تقریب میں سرپرست اعلیٰ آٹو مارکیٹ سردار محمد یوسف گبول،صدر آٹو مارکیٹ راؤعبدالجبارچیئرمین صرافہ ایسویسی ایشن صوفی امیر بخش،عبیداللہ گبول ،چوہدری عبدالرزاق ،عبدالمالک قریشی صدر الیکٹریشن مارکیٹ،غلام سرور لاڑ ،حاجی خورشید لنگاہ صدر تاجران داجل سمیت ضلع بھر سے مختلف اشیاء کے کاروبار سے وابستہ تاجر بھی شریک تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers