Feature Top (Full Width)

Thursday, 15 January 2015

انقلاب پسند ذاتی معاملات کومدنظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے نہیں کرتے خواجہ غلام فرید کوریجہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) عمران خان کی شادی سے واپڈا کو بل موصول ہوگئے ہیں انقلاب پسند ذاتی معاملات کومدنظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے نہیں کرتے عمران کے ولیمہ کی خوشی میں سول نافرمانی واپس لینے کا اعلان سیاسی نا پختگی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ وچیئرمین تحریک فریدؒ پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بستی محب علی میں سرائیکی شاعر ملک مدنی عادل کی میزبانی میں میلاد مصطفٰی ﷺکانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم پر تحفظات ہیں راولپنڈی دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پنجابی اسٹیبلشمنٹ مخصوص حالات سے فائدہ اٹھا کر محکوم قو موں کے خلاف سازشیں کر سکتی ہے خطہ سرائیکستان کبھی بھی تخت لاہور کا حصہ نہیں رہا ہے سرائیکیوں کی شناخت کاسودا نہیں کرنے دیں گے خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر چار سالہ پابندیاں بتائیں کہ کس قانون کے تحت ہیں ایسے لگتا ہے کہ تحفظ پنجابی اسٹیبلشمنٹ آرڈینینس کے نام پر خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیاں اور دربار پر پابندیاں عائد ہیں تخت لاہور کے لسانی داعش اور لسانی طالبان پنجابی اسٹیبلشمنٹ ہے جب تک اس کی چیرہ دستیاں نہیں روکی جائیں گی اس وقت تک جمہوریت فعال نہیں گی 21ویں ترمیم نواز لیگ کی حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے نواز لیگ کے دورحکومت میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا کیونکہ وہ ساری توجہ لوہے اور پولٹری کے کاروبار میں دیتے رہے عوام کی حفاظت ان کا ایشو نہیں ریاست کو تجارت کے طور پر چلانے والے حاکم ہوں گے تو حالات ابتر ہوں گے اس موقع پر ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ ،راؤ حاکم ایڈووکیٹ ،شعیب پنوار ،ملک خورشید ارائیں ،اسحاق لغاری اور دیگر موجود تھے بعد ازاں جمیل خان گوپانگ کی طرف سے منعقدہ میلاد کانفرنس میں شرکت کی اور دعا کی جس میں گوپانگ برادری کے کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے اور ایس کیو آئی کے سٹی صدرمیاں اللہ بخش رند انجمن تاجران کے رہنما استاد ٹیڈی بھی موجود تھے بعد ازاں ایس کیو آئی فاضل پور کے سٹی صدر پرویزخان گوپانگ کی قیاد ت میں وفد سے ملاقات کی بعد ازاں جماعت اہلسنت کے تحصیل روجھان کے صدر مختیار احمد فیضی کے نماز جنازہ عمرکوٹ میں شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers