راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نئے سرکاری دفاتر کی تعمیر سے لوگوں کی مشکلات
کو ختم کرنا اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سول سرونٹس عوام کے خادم ہیں تمام
افسران سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار
ڈی سی او غازی امان اللہ نے ا ی ڈی او زراعت کے نئے تعمیر ہونے والے دفتر
کی افتتاحی و دعائیہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی
افسران، علما ، وکلا اور معززین موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بابرکت
مہینہ ہے اور سرکار دوعالم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے تمام لو گ دنیا اور
آخرت سنوار سکتے ہیں اس موقع پر ا ی ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے کہا کہ
جس طرح دیگر ترقیاتی منصوبوں کو ڈی سی او کی زیر نگرانی تیزی کے ساتھ مکمل
کیا گیا ہے اسی طرح سرکاری دفاتر کوبہتر کارکردگی کا ماحول فراہم کرنے کے
لیئے دفاتر کی نئی جدید طرز تعمیر کو مقدم رکھا گیا ہے تاکہ افسران اور
عملہ اچھے ماحول میں کام کر سکے محکمہ زراعت کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ تما م
ذیلی دفاتر کا ایک مشترکہ دفتر بھی ڈی سی او نے تعمیر کرنے کی منظوری دی
جس کو تیز ی کے ساتھ مکمل کیا گیا ۔اس تقریب میں ضلعی آفیسران بھی موجود
تھے۔ اس موقع پر علاوء الدین مزاری ، امجد فاروق اور مولانا علی محمد
صدیقی نے خطاب کیا ۔ بعد میں مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کر ائی
0 comments:
Post a Comment