راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پریس کلب کے سال 2015 ء کے انتخابات ،منصور
احمدسنجرانی صدر ،محمد اسحاق خان گبول نائب صدر جبکہ قمر سراج قریشی جنرل
سیکرٹری کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب ،الیکشن چیئر مین مجلس عاملہ
پریس کلب مجاہد خان دریشک اور ممبران کی نگرانی میں ہوئے الیکشن کمیٹی نے
کامیاب اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق منصور
احمدسنجرانی صدر ،محمد اسحاق خان گبول نائب صدر،قمرسراج قریشی جنرل سیکرٹری
،جوائینٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہد رفیق ،محمد الیاس گبول سیکرٹری فنانس جبکہ
چیئرمین مجلس عاملہ میاں ریاض ثاقب ،ممبر مجلس عا ملہ حسنین عباس سو نترہ
،محمد عبداللہ گبول، منتخب ہوئے ہیں ووٹنگ کاعمل صبح دس بجے سے دوپہر دو
بجے تک بغیر تعطل جاری رہا اس موقع پر کامیاب اُمیدواروں نے جشن منایا اور
بھنگڑے ڈالے نومنتخب صدر منصوراحمد سنجرانی کا کہنا تھا کہ وہ صحافی دوستوں
کے اعتماد پر پورا اُتریں گے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں
گے اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد جن میں عبدالغفورقریشی ،محمدنسیم
لاکھا ،یاسر اقبال ،الیاس رضا ،عبدا لصبور رحمانی ،حسنین عباس
سونترہ،سیدکرم حسین شاہ ،حا فظ محمد بلال، فدا حسین نا رد،میاں خواجہ اشفا ق
احمد ،ملک عا شق فرید ی ،ملک ریا ض احمد ،چو ہد ری یو سف ،ریا ض آصف،
منظور احمد غازی ،مجاہد خان دریشک،سعیداللہ پتافی ،عبداللہ گبول سمیت دیگر
موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment