راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رسائی سے ہی
خوبصورت معاشرے کی تکمیل ممکن ہے ناانصافی معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے سیٹزن
ایکشن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اس پروگرام کے دور رس نتائج برآمد ہوئے
ہیں دیہی عوام کو اُن کے گھر کی دہلیز پر مفت قانونی معاونت کی فراہمی سب
سے احسن اقدام ہے سی سی ایچ ڈی اس پروگرام کو جاری رکھے گی ان خیالات کا
اظہار پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد طاہر شبیر نے موبائل کلینک لیگل ایڈ
کی تقریب منعقدہ گبول جاگیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں قانون دان
عمیر عثمان بھٹی ایڈووکیٹ اور خاتون وکیل میمو نہ حبیب ایڈووکیٹ نے شرکاء
مردو خواتین کو پاکستانی قوانین کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر اُنہوں
نے شرکاء کو درپیش مسائل بیان کر نے کی بھی اپیل کی مقررین کا کہنا تھا کہ
پاکستانی ہونے کے ناطے اُنہیں بے شمار حقوق حاصل ہیں جن سے ناواقفیت کی
بدولت وہ آج اپنے حقوق سے محروم ہیں اس موقع پر سوشل آفیسر مستنصر یوسفی
،جعفر حسین سرائی اور چئیر مین سیٹزن ایکشن کمیٹی ظفر خان گبول نے بھی خطاب
کیا تقریب میں حاجی شملہ خان گبول سمیت علاقہ بھر کی سماجی شخصیات کی کثیر
تعداد بھی شریک تھی ۔
0 comments:
Post a Comment