راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکل آفیسر انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان
مستوئی نے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمے میں اشتہاری پولیس اہلکار اپنے آپ کو
قانون کی گرفت سے بچانے کے لئے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے ڈی پی
او راجن پورنے بھی کرپشن پر مذکورہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کررکھا ہے
اُنہوں نے غلط اور بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے مزید
کہا کہ نہ صرف راجن پور بلکہ مظفرگڑھ میں بھی مذکورہ اہلکار کے خلاف رشوت
ستانی کے مقدمات دَرج ہیں رشوت ستانی کے خلاف مہم میں راجن پور پنجاب بھر
میں سرِ فہرست آیا ہے کئی ملازمین کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کرکے
عدالت میں پیش کیا رشوت ستانی معاشرتی بگاڑ کا سب سے بڑا سبب ہے شہریوں کو
کرپشن پر قابو پانے کی اس مہم میں محکمہ انٹی کرپشن کا ساتھ دینا چاہیئے
اُن کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری ملازمین کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض
منصبی پہلی فرصت میں ادا کریں جن کی بابت وہ سرکار سے تنخواہ وصول کرتے ہیں
کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کرکے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے اس موقع پر محرر
تھانہ انٹی کرپشن راؤ محمد خالد بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment