راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی درخواست پر عدالت نے
مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے کوطلب کر لیا ۔تفصیل کے مطابق
پیپلز پارٹی کے کارکنوں سردار حمید اللہ خان دریشک اور یار محمد زرگر نے
مسلم لیگی ارکان اسمبلی کی طرف سے انتقامی کاروائیوں کو نشانہ بنائے جانے
پر سینئر سول جج راجن پور کی عدالت میں درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان
کے گھروں کے باہر سیوریج کے پائپ بچھانے کیلئے گلی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور
کام کو مکمل کرنے کی بجائے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ
شدید پریشانی سے دو چار ہے ان کے آنے جانے کا راستہ بند ہو چکا ہے انہوں
نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ مسلم لیگ ن کے ایم این اے
ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک اور ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کے ایما
پر ایسا انتقامی طور پر کیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی
کو 19جنوری کو طلب کیا ہے۔پنجاب حکومت،ای ڈی او فنانس،ٹی ایم اے ایکسیئن
بلڈنگزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment