راجن
پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر )پی ڈی ایم اے کی نئی منظور شدہ پالیسی کے مطابق ترقی
ماڈل ویلج رکھ عظمت والا جام پور اور رکھ فاضل پور سیلاب متاثرین میں
کمپیوٹر ائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم ہونگی۔ اور ان ویلجزمیں سیلاب
متاثرین کی سہولت کیلئے مختلف 10محکموں کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں
گے۔تاکہ سیلاب متاثرین زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں ۔ یہ باتیں ڈی سی
او راجن پور غازی امان اللہ نے ترکش ماڈل ویلج کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے
نمائندگان ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ، اے سی جام پور قمرالزمان قیصرانی ،اے سی
راجن پور چوہدری مختار،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل ، ڈی اوپلاننگ ملک سیف
الرحمن ، ایس این اے عبدالرحمن لاکھا اور دیگر متعلقہ آفیسر نے شرکت کی ۔ڈی
او پلاننگ نے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے بجلی کی فراہمی کیلئے ورک آرڈر
جاری ہوچکے ہیں اور جلد ہی ان ویلجز میں بجلی فراہم کردی جائے گی ۔ اے سی
چوہدری مختار نے ترکش ماڈل ویلجز کی تقسیم کار کے بار ے میں اجلاس میں
تفصیلاً بریفنگ دی ۔ ڈی سی او نے متعلقہ آفیسران کوہدایت کی کہ ماڈل ویلج
کے کام کو جلد مکمل کریں تاکہ متاثرین میں الا ٹمنٹ کا کام شروع کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الاٹمنٹ دیانتداری اورشفاف طریقے سے ہونے چاہیے ۔
0 comments:
Post a Comment