Saturday, 10 January 2015
راجن پور،غیر ملکی کھاد کے وزن میں کٹوتی ،زمیندار سراپاء احتجاج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،غیر ملکی کھاد کے وزن میں کٹوتی ،زمیندار سراپاء احتجاج ،ای ڈی او زراعت نے منیجر نیشنل فرٹیلائزرکو نوٹس لینے کی درخواست کردی زمینداروں کی تنظیم ایگری فورم بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہوگئی تفصیلات کے مطابق ملکی کھاد کی کمی کو پوراکرنے کے لئے نیشنل فرٹیلائزر ہر سال کھربوں روپے کی غیر ملکی کھاد درآمد کرتی ہے مگر بااثر کرپٹ مافیا غیر ملکی کھاد کی بوری کی ایک کلوکٹوتی کرکے زمینداروں کااستحصال کر نے میں مصروف ہے جس پر گذشتہ روز زمینداروں نے احتجاج کیا زمینداروں وصدر ایگری فورم راؤ افسر علی کا کہنا تھا کہ کھاد کی ہربوری سے ایک کلووزن کی کٹوتی کرکے کسانوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے جس میں ایف ایم ایل کے آفیسران وعملہ برابر کا شریک ہے کسانوں کے اس احتجاج پر ای ڈی او زراعت راجن پور ملک سیف الرحمن نے منیجر این ایف ایم ایل کو لیٹر تحریر کیا ہے جس میں اس کٹوتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب اور ریجنل ڈائر یکٹر این ایف ایم ایل کو کاپی کی گئی ہے کسانوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزارت خوراک وزراعت کو اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment