Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 January 2015

ضلع راجن پور کے سرکاری سکولوں کی چار دیواری مطلوبہ اونچائی تک تعمیر نہ ہوسکی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکاری ونجی سکول کھلنے کی تاریخ قریب آگئی مگر تاحال ضلع راجن پور کے سرکاری پرائمری وایلمنٹری سکولوں کی چار دیواری مطلوبہ اونچائی تک تعمیر ہوسکی اور نہ ہی خاردار تار لگائی جاسکی ہے محکمہ تعلیم نے محکمہ بلڈنگز پر سارا ملبہ ڈال دیا جبکہ بلڈنگز کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسرز نے سکولوں کی فہرستیں فراہم نہیں کی دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سکول منیجمنٹ کونسلوں کو خار دار تار لگوانے کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں سکول ہیڈز اب بھی سکولوں کے اساتذہ سے سکولوں کی چار دیواری اور خاردار تار لگوانے کے لئے رقم مانگ رہے ہیں جس پر کئی اساتذہ نے احتجاج بھی کیا ہے سکولوں میں سست روی سے کام جاری ہونے کے باعث سوموار بارہ جنوری کو سکول کھلتے نظر نہیں آتے اس طرح سکولوں میں سیکورٹی گارڈز بھی تعینات نہیں کئے جاسکے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers