Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 January 2015

راجن پور ،بند روڈ سیوریج نالے کی صفائی نہ ہو نے سے نالے کے پانی کی روانی بند

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،بند روڈ سیوریج نالے کی صفائی نہ ہو نے سے نالے کے پانی کی روانی بند ،لانگ کالونی کی گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا نماز جمعہ کی آدائیگی میں بھی اہلِ علاقہ کو پریشانی کاسامنا اہل علاقہ کا ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق فتح پور روڈ سے ملحق بندروڈ کے نالے میں نہ صرف نوآباد کالونیوں کی سیوریج کا پانی ڈالا جارہا ہے بلکہ ڈسٹر کٹ جیل کے گندے پانی کی نکاسی بھی اسی نالے کے ذریعے کی جاتی ہے عملہ صفائی کی جانب سے کئی ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود اس نالے کی صفائی وکھدائی نہیں کی گئی جس کی بناء پر نالہ گندگی سے اَٹ چکا ہے آئے روز نالے کے پانی کی بندش سے لانگ کالونیوں کی گلیوں میں پانی جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اہل علاقہ حاجی عبدالستار گبول،قادر بخش لانگ ،حاجی بشیر احمد گبول،حاجی محمد گبول، غلام اکبر خان گبول، حاجی امیر بخش خان گبول ،عبدالرحیم طارق بھٹی ودیگر نے ٹی ایم اے کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ایڈ منسٹر یٹر تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹر یشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بند روڈ کے نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ لانگ کالونی کی گلیوں کو اونچا کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو اس مشکل سے نجات مل سکے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers