راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکل آفیسر انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان
مستوئی نے کہا ہے کہ کرپشن ناقابل معافی جرم اس کے خاتمہ کے لئے معاشرے کے
ہرفرد کوآگے آنا ہوگا محکمہ انٹی کرپشن نے کرپٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ
کردیا ہے کرپٹ ملازمین کے خلاف درخواستیں آنے پر بھرپور کاروائی کی جارہی
ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا
کہ کرپٹ ملازمین کی حوصلہ شکنی کے لئے تشہیری مہم بھی جاری ہے اُن کا کہنا
تھا کہ شہری کرپشن کے خاتمہ میں محکمہ کا ساتھ دیں اُن کا کہنا تھا کہ
محکمہ کی ٹیم نے گذشتہ روز سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر فاریسٹ گارڈ شفیق
لنگاہ کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کیا تھا ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا
ہے ان کا کہنا تھا کہ شہری کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کریں اگر کہیں کوئی
اہلکار رشوت طلب کرے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں اس موقع پر محرر
تھانہ راؤ محمد خالد ودیگر اہلکار بھی موجودتھے ۔
0 comments:
Post a Comment