راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مثبت صحافت کی رہنمائی ترقی کی ضامن ہے راجن پور
کے صحافیوں نے مثبت صحافت کو فروغ دیکر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیکر
ضلعی انتظامیہ کی بھی معاونت کی ثالثی کمیٹی نے شفاف اور منصفانہ الیکشن
کروا کر پریس کلب کے استحکام و صحافیوں کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔
علاقہ کی عوام مسائل کی نشاندہی کریں انتظامیہ حل کرے گی ان خیالات کا
اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران
کی تقریب حلف برداری سے کیا اس موقع پر انہوں نے صدر انجینئر محمد امجد
فاروق جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی ، نائب صدر کنور افتخار عالم ، فنانس
سیکرٹری میاں سرفراز الحسن ، انفارمیشن سیکرٹری ارشد گیلانی ، چئیرمین مجلس
عاملہ عبد المجید قریشی ، جوائنٹ سیکرٹری کنور فہیم اور ممبر مجلس عاملہ
الطاف گوہر سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا ۔ اس موقع پر پریس کلب کے چیف
ایگزیکٹو عبد الحمید شاکر سرپرست سکندر گوپانگ ، چئیرمین راؤ ریاض احمد اور
چیف کوارڈینیٹر سید عاشق حسین بخاری بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ایم این اے
سردار حفیظ الرحمٰن دریشک ، ایم پی اے عاطف مزاری اور ثالثی کمیٹی کے
نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے جرنلسٹ پینل کی
کامیابی اور حلف اُٹھانے پر انہیں مبارکباد دی ۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب
میں صحافیوں کی مثبت صحافت کے فروغ کے لیے جبکہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی
علاقائی خدمت کو سراہا ۔ سٹیج پر ثالثی کمیٹی کے ممبران سابق صدر بار
چوہدری رفیع پچار ، پروفیسر نذیر سکھانی ،چیئرمین علماء کونسل پنجاب سید
اقبال غوث گیلانی ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری اورچیئرمین ثالثی
کمیٹی مولانا علی محمد صدیقی ، ای ڈی او سی ڈی غلام اصغر جلبانی بھی موجود
تھے ۔ تقریب میں تلاوت کی سعادت جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر قاری حبیب اللہ
صادقی جبکہ نعت و منقبت کا شرف منھاج نعت کونسل کے عبدالباسط المدنی جبکہ
نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی اور چیف کوارڈینیٹر عاشق حسین
بخاری نے سر انجام دیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل، جیل
سپرینڈنٹ آصف عظیم ، ڈی ایس پی آصف رشید ، اے سی روجھان فاروق صادق ، جنرل
سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں عبد المتین ، طاہر شبیر ، آصف راجہ ، رفیع پچار
ایڈوکیٹ ، عبد الرشید ساجد ، جمیل خان بزدار کو اعزازی شیلڈز و ایوارڈز سے
نوازا گیا ۔ تقریب میں صدر پریس کلب انجینئر امجد فاروق نے سپاس نامہ پیش
کیا ۔ اس موقع پر سردار عدیل خان گورچانی ، نیشنل بنک کے منیجر زاہد مزاری
اور منیجر آپریشنل شعیب قریشی ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر شمع نور ، ڈیرہ غازی
خان کے سینئر صحافی مظہر علی خان لاشاری،حسنین عباس سونترہ،عبد ا لصبو ر
رحما نی،فد احسین نا در ،حا فظ بلا ل ،چو ہد ری یو سف ،عمران ظفر ، ،ملک
ریا ض احمد ، بھی شریک تھے ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کثیر افراد اور
خواتین نے بھی شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment