راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سکولوں میں تعینات اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد
یقینی بنایا جا ئے ۔غیر حاضر ہونے پر اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ۔ یہ
باتیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ نے محکمہ تعلیم کے اجلاس کی
صدارت کر تے ہو ئے کہیں۔ اے ڈی سی نے کہا کہ بچوں کی بوگس انرولمنٹ کو ختم
کیا جائے اور تمام سکولوں کی مسنگ فیسی لیٹیز مکمل کی جا ئیں ۔ انہوں نے
کہا کہ نئی ایجوکیٹرز بھرتی حکومت پنجاب کی پالیسی اور شفاف طریقے سے عمل
میں لا ئی جا رہی ہے نئی بھرتی سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پور ا کر
دیا جا ئے گا جس سے ہمارے ضلع کا تدریسی نظام مزید بہتر ہو جا ئے گا ۔ا س
موقع پر ڈی ایم او عبدالروف مغل سینئرہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،ڈی او
سیکنڈری و ایلمنٹری ، ڈپٹی ڈی اوز کے علاوہ ضلع بھر سے اے ای اوز نے شرکت
کی۔
0 comments:
Post a Comment