راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ نے کہاہے کہ
جدیدطرز کی صفائی ستھرائی کرنے کی مشینیں ضلع راجن پو ر کیلئے خرید کرلی
گئی ہیں تاکہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ شہروں کی صفائی
وستھرائی کانظام مزید بہتر بنانے کیلئے 30لاکھ مالیت کے 5واٹر باؤزر خرید
کر کے ٹی ایم اے کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ
وہ اپنے علاقے کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ڈی سی او نے واٹر باؤزر کی
تقسیم کے موقع پر مزید کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگر
کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کسی کو بھی کوڑا کرکٹ ایسے اپنے گھروں کے
آگے نہ پھینکنے دیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ تینوں تحصیلوں کے
اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی آفیسران،علماء کرام اور معززین نے شرکت کی ۔ ڈی سی او
نے کہا کہ شہر کی مزید ترقی کیلئے شہر کی مزید ترقی کیلئے مکنیکل سوئیپر
آئندہ ضلع راجن پور میں کام شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہروں کے علاوہ
چھوٹے چھوٹے قصبوں میں بھی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے
کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے مزید منصوبوں کو تکمیل کر کے ضلع کو ایک مثالی
ضلع بنائیں گے ۔
0 comments:
Post a Comment