راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدر ی
عبدالوحیدآرائیں نے کہا ہے کہ حساس تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف
انتظامات فوری طورپرمکمل کئے جائیں۔موجودہ حالات میں حب الوطن قوتوں
کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔دہشتگرکسی رعائیت کے
مستحق نہیں۔سکولوں کی تعمیری کام میں سستی نہیں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا
اظہار انہوں نے راجن پور ڈی سی اوآفس کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردار عاطف
حسین مزاری ،ایڈیشنل سیکرٹری انکوائریز ،ایس اینڈ جی اے ڈی وسیم رضا جعفری
،ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،مقامی ایم
پی اے ،ایم این اے کے نمائندگان ،محکمہ تعلیم ،بلڈنگ وضلعی آفیسران نے شرکت
کی ۔چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں ڈی سی اوراجن
پور غازی امان اللہ کے زیرنگرانی سکولوں کی سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش
ہیں ۔مزید کالجز کے گیٹس پر رکاوٹیں لگائیں جائیں ۔ محکمہ بلڈ نگ اور تعلیم
کے آفیسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کومزید تیز کریں اور اورسکولوں کی
مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غازی امان اللہ کی موجود گی میں ضلع
راجن پور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ان کی ٹیم
کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی
میں ضلعی انتظامیہ دن رات محنت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ اور انشاء اللہ ہم
ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر
جیل خانہ جات نے مختلف سکولوں اور کالجز کا معاوئنہ کیا جن میں پوسٹ
گریجویٹ کالج جام پور۔دانش سکول فاضل پور ،ڈی پی ایس راجن پور اور گورنمنٹ
بوائز اینڈ گرلز ہائی سکولز شامل ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment