Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 January 2015

مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں اُن کی امداد کرنا ہے محمد طاہر شبیر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فارہیو من ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سول سوسائٹی ،سیکرٹریز یونین کونسلز اور صحافیوں کو آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے حقوق کی آگاہی وپروگرام کی افادیت بارے ورکشاپ ،اس ورکشاپ کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں ملتان سے آئے ٹرینر امجد بلوچ نے ٹریننگ دی قبل ازیں پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد طاہر شبیر نے سی سی ایچ ڈی کا تعارف کرایا اور جاری پروگرام بارے بریفنگ دی پروگرام آفیسر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد عام شہریوں کو اُن کے حقوق کی فراہمی میں اُنہیں بااختیار بنانا ہے اور مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں اُن کی امداد کرنا ہے اُن کا کہنا تھا کہ سی سی ایچ ڈی اپنے پلیٹ فارم سے متاثرہ شہریوں کی مفت قانو نی امداد جاری رکھے گی اس موقع پر مانیٹر نگ آفیسر وقاص اعوان ،سوشل آرگنائزر مستنصر حسین یوسفی ،جعفر سرائی اور آصفہ بتول بھی موجود تھی تقریب میں تحصیل بھر سے سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،سیکرٹریز اور صحافی شریک ہوئے یہ ورکشاپ دوروز جاری رہیگی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers