Feature Top (Full Width)

Tuesday, 6 January 2015

تخت لاہور کی بالادستی کے خاتمہ کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں خواجہ غلام فرید کوریجہ


را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و چیرمین تحریک فرید پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ سے مرکزی سیکٹریٹ ایس کیو آئی جھوک فریدؒ میں امیدوار صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری نعیم ثاقب ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی اس موقع پر ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور کی بالادستی کے خاتمہ کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں محکوم اور بالادست طاقتوں کے درمیان جمہوری تضاد جاری ہے صوبہ سرائیکستان خطہ کی سرائیکیوں ،پنجابیوں اور دیگر قومیتوں کا مشترکہ مطالبہ ہے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جمہوری کاوشوں کی حمایت کریں گے خواجہ فرید ؒ سائیں کے دربار اور عرس پر پابندیوں کے چار سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن حکمرانوں کی بربریت جاری ہے پنجاب کے غیر مسلم مذہبی رہنما گرونانک کے عرس پر سپیشل ٹرینیں اس لئے چلائی جاتی ہیں کہ وہ لسانی طور پر پنجابی اسٹیبلشمنٹ ان کو رہبر مانتی ہے جبکہ خواجہ فریدؒ سائیں محکوم قوم سرائیکیوں کے رہبر ہیں اس لئے بالادست اسٹیبلشمنٹ خواجہ فرید ؒ کے ردگاہ پر پابندیاں ہٹانے کو تیار نہیں ۔امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار چوہدری نعیم ثاقب نے کہا کہ دھرتی کے بیٹے ہیں اس جدوجہد کا حصہ ہیں الیکشن میں حمایت کی جائے جس پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صدارت پر چوہدری نعیم ثاقب کی حمایت کر دی اس موقع پر جام فیض اللہ ،راؤ حاکم ایڈووکیٹ ،سابق جنرل سیکرٹری کنور جمال ایڈووکیٹ اور رانا نعیم آصف موجود تھے دریں اثنا ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راجن پور سکندر حیات دریشک کی قل خوانی میں شرکت کی اور سابق ممبر ضلع کونسل سید سلیم شاہ کے بیٹے کی ولیمہ میں شرکت اور کوٹمٹھن شریف جماعت اہل سنت اور صادقیہ فاؤنڈیشن کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کی ریلی اور راؤ حاکم ایڈووکیٹ کی میزبانی میں عید میلاد النبی کی الگ الگ ریلیوں میں شرکت اور خطاب کیا اور کوٹلہ حسین میں اسلم شاد اور منشی کریم کی میلاد کانفرنس میں شرکت کی اور دھینگن میں فرید بخش دریشک کے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers