راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ
کے تین روزہ عرس کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کہاکہ زائرین کیلئے تمام قسم کی سہولیات عرس سے پہلے مکمل کی جائیں ۔انہوں
نے سکیورٹی کے انتظامات ،پارکنگ ،صفائی اور بجلی کے حوالے سے متعلقہ
آفیسران کوہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔ ڈی سی او
محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ دربار کے نزدیک میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تاکہ
آنے والے زائرین کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے ریسکیو1122کو
ہدایت کی کہ عرس کے موقع پر ایمبولینس موجود ہونی چاہیں ۔ ڈی سی او نے کہا
کہ تین روزہ عرس 26جنوری 2015 ،5ربیع الثانی سے شروع ہوگا ۔اس دوران عارضی
پل پر گنے کی ٹرالیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی کہ
بجلی کی بند کے دوران جنریٹر کا انتظام کیا جائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او
زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کے موقع پر پولیس
کی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں ۔سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے ۔لیکن
پھر بھی آنے والے زائرین کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز نہ لیں اگر کوئی
مشکوک شخص نظر آئے تو ایمرجنسی نمبر15پرکال کریں ۔اجلاس کے دوران اے ڈی سی
ارشد گوپانگ نے بتایا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔اور
عرس کے انتظامات کے بارے میں تفصیل بریفنگ دی ۔ جلاس میں اے ڈی سی ارشد
گوپانگ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،ولی عہد دربارفرید خواجہ راول معین
کوریجہ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،محکمہ واپڈا،سول
ڈیفنس،ریسکیو1122،اطلاعات،ریونیو اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔
بعدازاں ڈی پی زاہد محمود گوندل اور اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے سیکورٹی کے
حوالے سے دربار سے ملحقہ سٹرکوں ،بازاراور گلیوں کا دورہ کیا ۔
0 comments:
Post a Comment