Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 January 2015

راجن پور ،دوماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا تاحال مقد مہ درج نہ ہوسکا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،دوماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا تاحال مقد مہ درج نہ ہوسکا محرر تھانہ کوٹ مٹھن پر مقدمہ کے اندراج کے لئے پانچ ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد گورنمنٹ کنٹریکٹر انصاف کے حصول کے لئے تھانہ انٹی کرپشن پہنچ گیا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر سجاد حسین کھوسہ کے مطابق دو ماہ قبل راجن پور سے مرغائی جاتے ہوئے انڈس ہائی وے پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے موٹرسائیکل ،اکتیس ہزار نقدی ،موبائل فون مالیتی پانچ ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگئے جس کی اطلاع اس نے تھانہ کوٹ مٹھن کودی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی دوماہ گذر گئے ہیں مگر نہ ہی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی انصاف ملا کنٹریکٹر کے مطابق تھانہ کے محرر شاہد عباس نے اس سے مقدمہ کے اندراج کے عوض پانچ ہزار روپے بھی وصول کئے پھر بھی مقد مہ درج نہ کیا کنٹر یکٹر نے آئی جی پنجاب اور ڈائیریکٹر انٹی کرپشن کو انصاف کے لئے درخواست دے دی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers