راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے
لگوانے بارے آگاہی مہم سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ
ڈاکٹر فیاض خان لغاری،ڈاکٹر محمد مظہر قریشی، ای ڈی او فنانس غلام اضغر
جلبانی،صدر پریس کلب منصور سنجرانی، ڈاکٹر شمع نور و دیگر بھی شریک تھے
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض خان لغاری نے کہا کہ
خسرہ ایک موذی مرض ہے اور اسکا علاج ممکن نہ ہے 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے
بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ خسرہ جیسے موذی
مرض کا وائرس ایک سے دوسرے بچے کو نہ لگ سکے سیمنار سے صوبائی WHOکے
نمائندے ڈاکٹر مظہر قریشی نے کہا کہ راجن پور میں خسرہ کی روک تھام کے لیے
15فیصد کام ہوا ہے جو کہ ناکافی ہے اس کا فائدہ نہیں ہے کیونکہ جب خسرہ کا
وائرس پھیلتاہے تو وہ 15فیصد بچے بھی اسکی لپیٹ میں آجاتے ہیں جو حفاظتی
ٹیکے لگوا چکے ہوتے ہیں لہذا خسرہ سے حفاظتی مہم میں 95فیصد بچوں کو حفاظتی
ٹیکے لازمی لگنے چائیں تب یہ وائرس نہیں پھیل سکے گا۔سیمنار سے ڈاکٹر
ذیشان ساجد نے بچوں میں خسرہ اور اسکے جان لیوا اثرات پر روشنی ڈالی اور
کہا خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے 9فروری تک لگائے جائیں گے
والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں حفاظتی ٹیکے لازمی
لگوائیں۔آگاہی سیمنار سے صدر پریس کلب منصور خان سنجرانی ،ای ڈی او فنانس
غلام اضغر جلبانی ،کنور جمال اختر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شمع نور نے بھی خطاب کیا۔
0 comments:
Post a Comment