Feature Top (Full Width)

Sunday, 18 January 2015

آج کے دور میں باعزت ریٹائر منٹ کسی نعمت سے کم نہیں محمد اقبال خان بلوچ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ریجنل ہیڈ نیشنل بینک ڈی جی خان ڈویژن محمد اقبال خان بلوچ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں باعزت ریٹائر منٹ کسی نعمت سے کم نہیں اے وی پی رانا محمد ارشد خوش نصیب انسان ہیں جو باعزت طریقے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں میں اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے اے وی پی نیشنل بینک رانا محمد ارشد کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برانچ منیجر زاہد محمود مزاری ،کریڈٹ آفیسرکلیم اللہ خان دریشک،ظہور خان گشکوری،شیخ سجاد احمد،شعیب قریشی ،سابق برانچ منیجرظہور قریشی ،رانا آصف،فاروق خان دریشک،اظہر مزاری برانچ منیجرروجہان کا کہنا تھا کہ رانا محمد ارشد نے بینک کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا وہ شفیق آفیسر تھے اور اپنے ماتحت ملازمین کا خاص خیال رکھتے تھے اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے انجام دے رہے تھے تقریب کے خطاب کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اے وی پی رانا محمدارشد نے ساتھی آفیسرز کے جذبات کوسراہا اور اُن کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ٰ کی ذات کا شکر گذار ہوں کہ آج اپنے عہدے سے باعزت سبکدوش ہورہا ہوں بینک ملازمت کے دوران بیتے لمحات یار رہیں گے تقریب کے آخر میں رانا محمد ارشد کو لیپ ٹاپ بطور گفٹ دیا گیا جبکہ سٹاف ملازمین نے اُن کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی تقریب میں ضلع بھر سے نیشنل بینک کے برانچ مینجرزکلریکل اسٹاف شریک ہوئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers